turky-urdu-logo

مارچ کی مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے؛ ترک ماہر اقتصادیات

ترک ماہر اقتصادیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں ہونے والی مہنگائی کی شرح میں 16.21 فیصد اضافہ ہوا جس میں مزید اضافے کا امکان یے۔

فروری میں سالانہ مہنگائی کی شرح 15.61 فیصد رہی۔ ترک شماریاتی ادارہ  کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں صارفین کے خرچ کرنے کی شرح کا اعلان 5 ایریل کو کیا جائے گا۔

ماہر اقتصادیات کے 20 رکنی ٹیم نے ماہوار مہنگائی کی شرح کا بھی اعلان کیا۔ مارچ کی شرح اوسط 1.09 فیصد رہی۔

ترک سینٹرل بنک کے مطابق رواں سال کے اختتام پر  مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد  رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ترک اقتصادی پروگرام 2021-2023 کے تحت 2020 میں مہنگائی کی شرح کا ہدف  8 فیصد  رکھا گیا تھا۔

Read Previous

ترکی نئی سیٹلائٹ 2022 میں لانچ کرنے کو تیار

Read Next

بیسکتاس کلب : 8 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply