
ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد صحت کے قواعد کے ساتھ کیا گیا جبکہ یہ تقریب ایرانی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کی گی ۔
اس تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خصوصی طور پرشرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے عبدلارزاق رحمانی صدارتی انتخابات کے عمل کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر نے اپنی اپنی تقاریر کیں۔
واضح رہے کہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات 18 جون کو منعقد ہوئے تھےجس میں ابراہیم رئیسی ایک کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 345 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے