turky-urdu-logo

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کی خوشخبری — افرادی قوت دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی




پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب نے آئندہ برسوں میں پاکستانی افرادی قوت کو دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان روزگار کے نئے مواقع، ویزا سہولتوں اور افرادی قوت کے تبادلے سے متعلق اہم پیش رفت جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق، سعودی حکومت نے پاکستانی کارکنوں کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جس سے روزگار کے حصول کا عمل مزید تیز، شفاف اور سہل ہو جائے گا۔ اس نظام کے ذریعے بھرتی کے مراحل میں درپیش مشکلات اور تاخیر کو ختم کیا جا سکے گا۔


اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد کارکنان سعودی عرب بھیجے۔ اس وقت لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن میں تعمیرات، صحت، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی اور سروسز سیکٹر نمایاں ہیں۔


حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مزدوروں کے حوالے سے نئے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) طے پانے سے پاکستانی افرادی قوت کے لیے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ترسیلاتِ زر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ پاکستانی محنت کشوں کے لیے بہتر روزگار اور تحفظ کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔

Read Previous

شطرنج کی بساط پر عقلمند چالیں — حماس کا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر ردعمل

Read Next

ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شیمشک کا پاک ترک معارف اسکول لاہور کا دورہ — تعلیمی معیار اور سہولیات کو سراہا

Leave a Reply