ترکی کی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین ترکو ویک کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ثابت ہو رہی ہے۔
جس کی تصدیق جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے ذریعے کی گئی۔
قیصری ایرجیس یونیورسٹی کے ریکٹر ، پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ چالش نے مقامی ویکسین TURKOVAC کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اب ویکسین کو رضاکاروں پر استعمال کرنے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، "ہماری تحقیق کے مطابق ترکو ویک ، کورونا کی یوکے والی اقسام کے خلاف بھی موثر ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ TURKOVAC کے دیگر مختلف اقسام کے خلاف بھی موثر ثابت ہونے کے متعلق تحقیقاتی نتائج کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا "ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ترکوویک ترکی اور پوری دنیا میں قابل استعمال ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رضاکاروں پر تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔اگر یہ عمل کامیاب رہا تو ، لاکھوں افراد ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت سے صحتیاب ہو سکیں گے۔
