ترک صدراتی ترجمان ابراہیم کالن اور برطانوی وزیر اعظم کے سیکیورٹی ایڈوائزر ٹم بیرو کے درمیان روس یوکرین جنگ،علاقائی امور سمیت عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔
ترک صدراتی ترجمان ابراہیم کالن کے بیان کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات، فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت اور سویڈن کی نیٹو بولی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔
برطانوی وزیر اعظم کے مشیر نے فن لینڈ کی نیٹو شمولیت ترکیہ کے کردار کو سراہا اور فن لینڈ کا نیٹو رکن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ۔
ابراہیم کالن نے برطانوی مشیر سے بات کرتے ہوئے2022 میں سویڈن کی ترکیہ،اسٹاک ہوم، اور ہیلسنکی کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ہم سویڈن سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے گا ۔
ٹیلی فونک رابطے میں روس اور یوکرین میں جاری جنگ پر بھی توجہ مبذول کی اور برطانوی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کی طرف جانے کے لیے ترکیہ کے کردار کو سراہا ۔
دونوں فریقوں نے ترکیہ کی ثالثی کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کا بھی خیر مقدم کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ترکیہ اقوام متحدہ ، روس اور یوکرین نے استنبول میں یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں روس کی یوکرین پر جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔
ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا
															