turky-urdu-logo

محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل شوزب سعید کا ٹکا اسلام آباد کا دورہ

محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل شوزب سعید نے  ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا اسلام آباد کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران شوزب سعید  نے ٹکا کے کو آرڈینیٹر  محسن بالچی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شوزب سعید  نے خطے کے شاندار تاریخی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی قدیم تہذیبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔

بات چیت میں آرکیالوجی پنجاب اور ٹکا اسلام آباد کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

Read Previous

استنبول کی Eczacibasi Dynavit نے  خواتین کی 2023 والی بال کلب ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

Read Next

صدر ایردوان اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ملاقات

Leave a Reply