اسلام آباد:
سینئر صحافی کامران خان نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں کی نمایاں توجہ کا مرکز ہیں۔ ان کے مطابق نیویارک ٹائمز نے عاصم منیر کو “آئرن مین” کے طور پر بیان کیا ہے، جب کہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاک–امریکہ تعلقات کی بحالی اور ازسرِنو ترتیب کا کریڈٹ بھی انہیں دیا جا رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عاصم منیر پاکستان کی ایک مضبوط اور فیصلہ ساز شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
کامران خان کے مطابق آرمی چیف کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ اور مؤثر سفارتی کردار کو تقویت دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران اور امریکہ سمیت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور حالیہ کشیدگیوں کے پس منظر میں عاصم منیر کی عوامی اور بین الاقوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
تجزیے کے مطابق عالمی طاقتیں اب پاکستان کے کردار اور خطے میں اس کے اثرورسوخ کو نظر انداز نہیں کر سکتیں۔
