ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز نے اسلام آباد میں ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ٹکا آفس کا دورہ کیا
ترکیہ کے سفیر پروفیسر ڈاکٹرمہمت پاچاجی اور ٹکا اسلام آباد کے سربراہ محسن بالچی نے ان کا خیر مقدم کیا
نوح یلماز نے پاکستان میں ٹکا کی فلاحی سرگرمیوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ ٹکا کے ذریعے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
