turky-urdu-logo

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان، اہم علاقائی امور پر بات چیت

ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو نے دورہ پاکستان کے دوران چئیر مین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستانکی حالیہ صورتحال سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو پاکستان کے سرکاری دورے ہیں۔ راولپنڈی میں جنرل رضا نے جنرل بائراکتار اولو کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کی سطح اور دائرہ کار میں توسیع، سلامتی اور علاقائی مسائل اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دنوں فریقین نے ہر طرح کے حالات میں دوست اور برادر ممالک ترکی اور پاکستان کے درمیان زیادہ گہرے اسٹریٹجک روابط کے قیام کو جاری رکھنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

پاکستان کے چئیر مین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی مسلح فورسز کے درمیان کثیر الجہتی اور طویل المدت تعاون کا ایک اظہار ہے۔

بائراکتار اولو نے بھی علاقائی امن و امان میں اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کے دوران پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ ترک برّی افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولی تاراکچی نے 27 اگست 2021 کو پاکستان برّی افواج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

 

Read Previous

افغانستان: سیلاب اور برف باری سے 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

Read Next

پی ایس ایل 7 کی تیاریاں عروج پر، پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی

Leave a Reply