turky-urdu-logo

ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے وفد کی ترکی اردو کی ٹیم کے ہمراہ کمشنر لاہور سے ملاقات

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن ( ٹی آر ٹی) کے صحافیوں کی 9 رکنی ٹیم ، دستاویزی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان کے تاریخی شہر لاہور پہنچی ہے ۔
ٹی آرٹی کے وفد نے فلم ڈائریکٹر ایمرے کارا پنر کی قیادت میں ترکی اردو کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد حسان کے ہمراہ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے کمشنر آفس میں ملاقات کی ۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے کہا کہ ترک عوام سے مضبوط برادرانہ رشتہ ہے ، لاہور کے تاریخی مقامات پر ایجوکیشنل پروگراموں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایک خوبصورت خطہ ہے جہاں چاروں موسم صحرا ،سمند ر اور پہاڑ ہیں ۔جو دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں ۔
فلم ڈائریکٹر ایمرے نے دستاویزی فلم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کے عنوان سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی مختلف ممالک میں عکس بندی کی جارہی ہے ، فلم معاشی کمزوری کے شکار گھرانے کی جدوجہد پر مبنی ہے جس کا مقصد محنت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے


ترکی اردو کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد حسان نے کہا کہ لاہور اور استنبول دونوں تاریخی اہمیت کے شہر ہیں ، ان شہروں کے درمیان مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعاون کیلئے اقدامات بہت فائدہ مند ثابت ہونگے ۔
کمشنر لاہور نے وفد کی تجاویز کو سراہا اور دستاویزی فلم کی تیاری کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Read Previous

ترک وزیر دفاع حلوسی آکار کی ہسپانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

Read Next

ترکی قطر ایئر فورس کے پائیلٹس کی تربیت کریگا

Leave a Reply