turky-urdu-logo

ترکی اور یوکرین میں دفاعی معاہدہ

ترکی اور یوکرین نے دفاع کے میدان میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے۔ترکی کی کمپنی ایسلسان اور یوکرین کی دفاعی درآمدات اور برآمدات کے معاملات کو دیکھنے والی سرکاری کمپنی ٍنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یوکرینیئن کمپنی کے آفیشلز کے بیان میں بتایا گیا کہ اس معاہدے پر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش (IDEF 2021) میں دستخط کیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے فضائی دفاعی نظام یعنی ایئر ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے شعبے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں ترقی کے لیے ایک نیا قدم ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ملٹری ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکی اسوقت یوکرین کی نیوی کے لیے اڈا کلاس کوروٹ تیار کررہا ہے جبکہ یوکرین ترک ڈرونز پہلے ہی اپنی نیوی اور آرمی میں استعمال کررہا ہے۔

Read Previous

9 الیون 2001: نوے منٹ کے دہشت گرد حملے نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا

Read Next

واٹس ایپ نےاینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ کا فیچر متعارف کروادیا

Leave a Reply