turky-urdu-logo

بیرون ممالک پھنسے تمام پاکستانیوں کو 20 جولائی تک واپس لانے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں یقین دہانی کرائی ہے کہ بیس جولائی تک بیرون ممالک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو باعزت طریقے سے واپس لے آئیں گے۔

قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر وزیرہوابازی نے بتایا کہ این سی او سی سےدرخواست کی ہےکہ کورونا وبا میں کمی کے بعد یورپ، یوکے، چین اور دیگر ممالک کی فلائٹس چالیس فیصد سے بڑھا کر 67 فیصد تک کرنے کی اجازت دی جائے۔ اب تک پی آئی اے کی 290 فلائٹس سے 54 ہزار 116 پاکستانیوں کو ملک لایا گیا ہے۔

ترکی ایئرلائنز اور قطر ایئرلائنز سمیت مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے بکنگ کے بعد اچانک پروازیں منسوخ کردی تھیں جس سے ہزاروں اوورسیز پاکستانی پھنس گئے ہیں ۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ترکش اور قطر ایئرلائنز کو شوکاز نوٹس بھی دے چکی ہے ۔

Read Previous

ترکی: جانوروں کے سرکس اور ڈولفن پارکس پر پابندی

Read Next

افغان فوج کے مقابلے میں طالبان کی پیش رفت زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

Leave a Reply