turky-urdu-logo

شام میں غیر مرکزی نظام ایک خام خیالی ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ شام میں غیر مرکزی نظام کا تصور محض ایک خام خیالی ہے، اور انقرہ شام کی علاقائی سالمیت اور وحدت کے اصول پر سختی سے قائم ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنی جنوبی سرحدوں کے ساتھ کسی بھی جبری نظام کو قبول نہیں کرے گا، سوائے ایک متحد شام کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دمشق حکومت بھی اسی موقف کی حامی ہے، اور شامی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے علاوہ کسی دوسرے اختیار یا شامی فوج کے سوا کسی مسلح گروہ کو تسلیم نہیں کریں گے۔

روم سے واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام میں غیر مرکزی نظام کا تصور حقیقت سے دور ہے اور یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ایسے غیر حقیقی خوابوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے انہیں ایسے فیصلے کرنے چاہیے جو خطے میں امن کو فروغ دیں۔

Read Previous

ٹکنوفیسٹ میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل کی طالبات کا انقلابی منصوبہ, "ایموشن ڈیٹیکٹر گیجٹ” نے داد سمیٹ لی

Read Next

پاکستان ترکیہ تعلقات

Leave a Reply