
ترکیہ کے جنوب مشرقی آدیامان اور سانلیورفا صوبوں میں بدھ کے روز آنے والے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔
سانلیورفا کے گورنر کے دفتر کے مطابق صوبے میں کم از کم 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو دیگر تباہی کے بعد لاپتہ ہیں۔
قبل ازیں وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا تھا کہ آدیامان میں دو افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
سویلو نے مزید کہا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ایک دریا، خاص طور پر آدیامان کے توت ضلع اور ملاطیا کے ڈوگنسہیر ضلع میں بہہ گیا، جس کے باعث سیلاب آیا۔
قبل ازیں 6فروری کو ترکیہ نے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا سامنا کیا جس میں 48 ہزار سےزائد افراد جاں بحق ہوئے۔