
ترک مشیر برائے مذہبی امور، ڈاکٹر عبد الرحمٰن آق قوش اور مشیر تعلیم، ڈاکٹر محمد تویران نے دار ارقم اسکولز، اسلام آباد میں تقریب تکمیل حفظ قران میں شرکت کی جہاں سکول کے طلباء و طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ بچوں نے مہمانوں پر بھول نچھاور کئے اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

تقریب کے دوران اسکول کے بچے اور بچیوں نے اسٹیج پر مختلف مہارت دکھا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پرطلباء و طالبات نے پاکستان اور ترکیہ کی گہری دوستی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے پرچم لہرائے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کا ایک ہی موقف ہے۔ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباء و طالبات نے فلسطین کے پرچم اٹھا کر انسانیت سے ہمدردی کا ثبوت دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرعبدالرحمٰن اور ڈاکٹر تویران نے حافظ قرآن بچوں کو دستار پہنائے اوران کی تعریف کی۔ مہمانوں نے طلباء و طالبات میں ترکیہ کا رسالہ ‘نجیم’ بھی بطور تحفہ تقسیم کیا۔

