
ترک کمپنی بیرکتر کے تیارکردہ سب سے ایڈوانسڈ اقینجی ڈرون کوایک تقریب میں ترک فورسز کے حوالے کردیا گیاہے۔ اس تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اقینجی کی تیاری نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا بھر کے صف اول کے تین ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔یاد رہے کی اقینجی نہ صرف ترک ڈرونز بلکہ دنیا بھر کے ڈرونز میں نمایاں خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ ڈرون 25 سے تیس گھنٹے فضا میں رہنے، اپنے نو ہارڈ پوائینٹس پر 1360 کلوگرام وزنی ہتھیار اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مستقبل قریب میں اس ڈرون کو مقامی اے ایسا ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل سے لیس کیا جائیگا۔ اس وقت اس ڈرون پر سمارٹ مائیکرو میونیشن کے ساتھ ساتھ کروز میزائل اور تیس کلومیٹر کی رینج رکھنے والے گائیڈڈ میزائلز سے لیس کیا گیا ہے۔یہ ڈرون چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتاہے۔ یاد رہے کہ اس ڈرون میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیاہے۔ جو اسکو اس لیگ کے دیگر ڈرونز میں ممتاز کرتی ہے۔