ترک وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اب تک 10 کروڑ 10 لاکھ کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 50 لاکھ لوگوں کو اب تک کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے جبکہ 4 کروڑ لوگوں کی ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔
82.5 فیصد بزرگوں کو کم از کم کورونا کی ایک ڈوز لگا دی گئی ہے۔
ترکی میں اب تک 9 لاکھ لوگوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 562 کورونا کے نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 52 ہزار 860 لوگ کورونا وائرس کے باعث وفات پا چکے ہیں۔
دسمبر 2019 سے لے کر اب تک کورونا وائرس 192 ممالک کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے
Tags: ترکی کورونا وائرس
