
ٹوکیو اولمپکس کے دوران اب تک کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث 193 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ٹوکیو 2020 نے اپنی ویب سائٹ پر کورونا وائرس کیسیز کی فہرست شائع کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 3 کھلاڑی بھی ہیں، انکی کل تعداد اب تک 193 ہو چکی ہے۔
متاثرہ کھلاڑیوں کے نام میڈیا کے سامنے اب تک ظاہر نہیں کیے گئے ہیں مگر اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کھلاڑیوں کا تعلق جاپان سے نہیں ہے۔
متاثرہ کھلاڑیوں کو قرنطین کر دیا گیا ہے۔