
بھارت میں مسلسل تیسر ے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسیز سامنے آگئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسیز رپورٹ ہوئے اور 2 ہزار 624 اموات ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسپتالوں کے آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کو فی منٹ 40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جے پور گولڈن ہسپتال میں آکسیجن سپلائی نہ ملنے سے 20 مریض انتقال کر گئے جب کہ امرتسر میں بھی آکسیجن کی قلت سے گذشتہ 48 گھنٹوں میں 5 مریض اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے ریاست اتر پر دیش میں ٹرین کے ذریعے30 ہزار لیٹر آکسیجن منگوائی گئی ہے۔

بھارتی شہر بنگلور میں کورونا میں مبتلا 61 سالہ شخص نے ہسپتال میں خود کو پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔
بھارتی ریاست کر ناٹکا کی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔