
بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسیز رپورٹ ہو رئے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا 3 لاکھ 53 ہزار کیسیز رپورٹ ہو چکے ہیں ، جو ایک دن میں سب زیادہ کیسیز کا عالمی ریکارڈ ہے۔
بھارت میں اب تک کورونا کیسیز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
بھارت میں کورونا کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر بنگلور شہر میں 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔
ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی پر مشتمل بنگلور شہر میں اتوار کے روز 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو دوسری لہر کے دوران ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
بھارت میں کورونا کی وجہ سے کرکٹ لیگ آئی پی ایل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور غیر ملکی کھلاڑی لیگ چھوڑ رہے ہیں جب کہ حال ہی میں دو آسٹریلین کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کو خیرباد کہا ہے۔
نئی دہلی کے وزیر اعلی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے۔
بھارت میں کورونا کے سبب بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ اپنا بارڈر بند کردیا ہے تاہم اس دوران گڈز ٹرانسپورٹ جاری رہے گی جب کہ بھارت میں پھنسے بنگلادیشی شہریوں کو بارڈر پرمخصوص پوائنٹس کے ذریعے وطن واپسی کی اجازت دی جائے گی جو اپنا 72 گھنٹے کا منفی ٹیسٹ کا نتیجہ دکھا کر وطن واپس آسکیں گے۔
اس کے علاوہ بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 14 اپریل سے معطل فضائی آپریشن میں بھی مزید توسیع کردی ہے۔ نیدرلینڈ نے بھی بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت یکم مئی تک بھارت سے آنے والے کسی مسافر کو نیدر لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔