turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا کیسیز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ،مزید 36 افرد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 36 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22188 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Read Previous

افغان صدر کی جو بائیڈن سے ملاقات، امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

Leave a Reply