
کوپ 29 کی صدارتی ٹیم نے موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی توجہ حاصل کرنے کے لیے”ایکشن ایجنڈا لانچ کر دیا گیا۔ کوپ 29 کے صدر مختیار بابائیوف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں تمام پارٹیز اور نان پارٹیز اسٹیک ہولڈرز کی جانب "ایکشن ایجنڈا” میں شامل تمام تفصیلات، اسٹریٹیجیز اور وژن کا ذکر کیا گیا۔
کوپ 29 کا "ایکشن ایجنڈا” دُنیا میں ہونے والی تمام بڑی موسمیاتی تبدیلیوں کا احاطہ کرتا ہے، ایجنڈے میں اُن تمام خطرات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جِسے پہلے نظر انداز کیا گیا اور اِس کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بھی بیان کیا گیا۔ "ایکشن ایجنڈا” میں کوپ 29 کے صدر کی جانب سے اہم ترجیحات جیسے توانائی، معاشیات، زراعت، شہر، انسانی ترقی اور دیگر امور کی جانب سے بھی تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں باکو انیشیٹو برائے مالیات،سرمایہ کاری اور تجارت (بی آئی سی ایف آئی ٹی) ، باکو انیشیٹو برائے انسانی ترقی و موسمیاتی موافقت اور ملٹی سیکٹورل ایکشنز پاتھ ویز( ایم اے پی) کی اہمیت کو بھی تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔