
کوپ 29 کے سفیر الشاد اسکندروف نے یو این ڈپلومیٹک اینڈہیومنٹیرین کمیونٹی کے سامنے کوپ 29 کے صدارتی وژن کی بریفنگ دی۔ اِس اہم بریفنگ کا انعقاد انٹرنیشنل ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹیز(آئی آر ایف سی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ سفیر الشاد اسکندروف نے عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں اور اِس حوالے سے آذربائیجان حکومت اور کوپ 29 کی صدارت کے وژن کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیے، جِسے شرکا کی جانب سے خوش دلی سے قبول کیا گیا۔
کوپ 29 صدارت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر الشاد اسکندروف کا کہنا تھا کہ یہ فورم دُنیا بھر کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حل فراہم کرے گا۔
عالمی سفارتی اور انسانی برادری جنیوا کی جانب سے کوپ 29 کی صدارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکا ء کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات اور کوپ 29 کا صدارتی وژن قابلِ ستائش ہے۔