turky-urdu-logo

ترک قونصل جنرل لاہور کا پاک چین جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ترک قونصل جنرل درمش باشتو  نے لاہور میں پاک چین جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

دورے میں ترکیہ پاکستان اور چین کے درمیان خیالات کے تبادلے اور سہ فریقی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پاک چین جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ میں ہونے والی بات چیت میں سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔

ملاقات میں باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یہ سفارتی تبادلہ تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Read Previous

ترکیہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری امن مذاکرات سے خوش ہے،وزیر ارجہ حاقان فیدان

Read Next

اسرائیل اب بین الاقوامی تنہائی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس رجحان میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا،صدر ایردوان

Leave a Reply