turky-urdu-logo

انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم منتخب، صدر ایردوان کی مبارک باد

ملائشیا کے طویل عرصے تک اپوزیشن رہنما رہنے والے اسلام پسند سیاست دان انور ابراہیم ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

ملائیشیا کے بادشاہ شاہ السلطان عبداللہ کے محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران گھرانے کے افراد سے مشورے کے بعد بادشاہ نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے 10ویں وزیر اعظم کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت عظمیٰ پر آنے کے بعد انور ابراہیم کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ انور ابراہیم نے منصب پر آنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور اب امید ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے اور اپنی قابلیت ثابت کریں گے۔

انور ابراہیم کے اتحاد نے انتخابات میں اکثریت سے نشستیں حاصل کیں مگر جہاں اکثریت کے لیے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں ان میں سے انور ابراہیم کے کثیرالسانی اتحاد نے  82 نشتیں حاصل کیں۔

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، ایک فون کال میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ترکیہ اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون باہمی اعتماد کی بنیاد پر مزید مضبوط ہو گا۔

انور ابراہیم کو ترک صدر کا فون اس وقت موصول ہوا جب وہ اپنی پہلی پریس کانفرنس شروع کرنے والے تھے۔

انور ابراہیم نے نہ صرف آن کیمرہ صدر ایردوان کی کال سنی بلکہ اسپیکر آن کر کے اپنے شہریوں کے ساتھ فون کال شیئر بھی کی۔

انور ابراہیم نے صدر ایردوان کی کال پر خوشی کا ظہار کیا اور اسپیکر آن کر کے میڈیا کو بھی صدر ایردوان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سننے کا موقع دیا،انہوں نے  صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ آپ ہمارے لیے باعث عزت ہیں ، ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک اچھے بھائی کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

میں ملائیشیا اور ترکیہ  کے درمیان  دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کا منتظر ہوں۔

Read Previous

استنبول :وزیر اعظم پاکستان کا پاک ترکیہ بزنس کونسل اجلاس سے خطاب

Read Next

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف اپنے ملک اور اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply