استنبول:
وفاقی وزیرِ تجارت پاکستان، جام کمال خان، کو ترکیہ کے وزیرِ تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے استنبول میں خوش آمدید کہا۔
ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی اقتصادی و تجارتی تعاون کمیٹی (COMCEC) کے 41ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور نئے معاشی مواقع تلاش کر کے باہمی تعاون کو نئی جہت دی جائے گی۔
دونوں رہنماؤں نے COMCEC فریم ورک کے تحت مسلم دنیا میں تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

