turky-urdu-logo

استنبول برف باری کی لپیٹ میں ، ائر پورٹ پر پروازیں معطل

ترکی کے شہر استنبول میں  گزشتہ ہفتے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے مزید برفباری کی پیشگوئی کرتے  ہوئے شہریوں کو  خبردار کیا۔  گورنر کا کہنا تھا  کہ اتوار کے روز برفباری  میں شدت  کا امکان ہے جس کا دورانیہ  دن  12 بجے سے 3 بجے  ہو گا۔

برفباری کے پیش نظر باسفورس  کو فیئرز اور چھوٹی کشتیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل  گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی فیئری سروس کے لیے باسفورس  کو بند کر دیا گیا تھا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جاری برفباری کا سلسلہ پیر تک تھم جانے کا امکان ہے ۔

نظام زندگی پر اثرات:

کئی روز سے جاری برفباری نے  شہر میں نظام زندگی کو  متاثر کیا ہے   تاہم اس بار  حکومت کی  جانب سے  قبل از وقت انتظامات نے حادثات  میں  کمی واقع کی ہے۔  روال سال جنوری میں ہونے وا لی برفباری نے   شہر میں آمد و رفت کو بری طرح مفلوج کر دیا تھا یہاں تک کے ائیرپورٹس بھی بند  کر دیے گئے  تھے۔

مارچ میں ہونے والی برفباری ماہرین کے مطابق  موسم کی بدترین برفباری ہے لیکن ٹریفک بلاکیچ، حادثات اور دیگر معاملات بہتر رہے ہیں البتہ شہر میں آمد ورفت سست روی کا شکار رہی ۔

برفباری کے باعث حد نگاہ میں کمی کی  وجہ سے باسفورس  بھی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔  ٹرکش ائیرلائنز نے بھی  استنبول سے جانے اور آنے والی 279 فلائٹس منسوح کر دیں ۔

ترکی کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال: 

آج استنبول میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ، انقرہ میں منفی سات ، قونیا میں بھی منفی سات ، ازمیر میں منفی ایک جبکہ انطالیہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

Read Previous

انطالیہ ڈپلومیسی فورم پر دنیا کی ایک تہائی آبادی کی نمائندگی ہوئی، ترک وزیر خارجہ

Read Next

ترک خاتون ریسلر ایلویرا کمال اوغلونے یورپین چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

Leave a Reply