
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔اس یادگاری سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر رکھا گیا ہے۔ سکے کے ایک رخ پر پاکستان کا قومی نشان اور "اسلامی جمہوریہ پاکستان” درج ہے، جبکہ دوسرے رخ پر مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والا علامتی ڈیزائن بنایا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے مطابق یہ سکہ عوام کو یاد دلانے کے لیے جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان کی آزادی، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔