turky-urdu-logo

کوکا کولا کو صرف آدھے گھنٹے میں 4 ارب ڈالر کا نقصان

معروف فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو   کی ایک چھوٹی سے حرکت  کوکا کولا کمپنی کو مہنگی پڑ گئی ۔ فٹ بال اسٹار کے بداپسٹ میں  پریس کانفرنس سے قبل ٹیبل سے  کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے سے  کمپنی کو چار ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز  ویڈیو بے تحاشا وائرل ہوئی جس کے بعد  کوکا کولا کمپنی کے شئیرز بھی گرنے لگے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو   نے تشریف رکھتے ہی کوکا کوکا کی سامنے رکھی دونوں بوتلین اٹھا کر ایک طرف کر دیں اور پانی کی بوتل اپنے سامنے کر لی۔

اسپین کے ادارے مارکا کے مطابق رونالڈو  کی اس حرکت سے کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں ویلیو 1.6 فیصد کم ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ کھلنے پر کمپنی کا شئیر 56.10 ڈالر کا تھا جبکہ وڈیو مناظر عام پر آنے کے تیس منٹ بعد شئیر کی قیمت 55.22 ڈالر ہو گئ۔

فٹ بال اسٹار اس سے قبل بھی کئی موقعوں پر  سافٹ ڈرنگس کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ہماری صحت کے لیے موذر  ہیں ہمیں انہیں  اپنی زندگی سے نکال دینا چائیے۔

کوکا کولا  اور  یو ای ایف اے کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ادارے اس حرکت سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہوں گے خاص طور پر جب کوکا کولا 1988 سے یو ای ایف اے چیمپین  لیگ کاپارٹنر ہے۔

Read Previous

پاکستان : 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے پر عائد پابندی ختم

Read Next

نیویارک میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کا جشن

Leave a Reply