turky-urdu-logo

استنبول، ازمیر صوبوں کے ساحلی علاقے سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرے سے دوچار

حالیہ رپورٹ کے مطابق، استنبول اور ازمیر صوبوں کے ساحلی علاقے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

گلوبل بیلنس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پوری آبنائے استنبول سمندر کی سطح میں تبدیلی سے متاثر ہونے کی توقع ہے، خاص طور پر حویلی، محلات اور ساحلوں پر موجود مذہبی اور تاریخی عمارتیں۔

یہ رپورٹ اس حساب پر مبنی ہے کہ عالمی سطح پر سطح سمندر میں صدی کے وسط تک تقریباً 0.5 میٹر (1.64 فٹ) اور اس صدی کے آخر تک تقریباً 1 میٹر کا اضافہ ہو جائے گا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامات کی حفاظت کے لیے مزید مستقل اقدامات کیے جانے چاہئیں کیونکہ سطح سمندر میں اضافے سے گسیلاب آسکتے ہیں۔

Uskudar اور Kadikoy جیسے گھاٹوں پر کچھ تزئین و آرائش کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک  نے کہا کہ استنبول میں بحیرہ مرمرہ کے ساحلی اضلاع میں 60 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔

شہر میں 120 مربع کلومیٹر (46.3 مربع میل) کا رقبہ، جس کی اونچائی دو میٹر (3.2 فٹ) سے کم ہے، خطرے میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندر کی سطح میں تبدیلی سے خلیج ازمیر سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

سطح سمندر میں اضافے سے ساحل کے ساتھ کچھ علاقے زیر آب آئیں گے اور کھارا پانی زیر زمین پانی میں گھل جائے گا جس سے زرعی پیداوار کے حوالے سے سنگین مسائل پیدا ہوں گے۔

Read Previous

جی 20 سمٹ کے موقع پرصدر ایردوان کی اپنے امارتی ہم منصب سے ملاقات

Read Next

جی 20 سمٹ کے موقع پر صدر ایردوان کی اپنی برازیلی ہم منصب سے ملاقات

Leave a Reply