turky-urdu-logo

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری سفر کا آغاز

ترکی اور آذربائیجان کے شہری اب بنا پاسپورٹ صرف شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو کے ٹوئٹر پر  جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کی عوام مخص شناحتی کارڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ تمام تر مراحل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ہماری دوستی اور برادرانہ تعلقات دن بدن مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

سفر کے لیے دونوں ممالک کی عوام کو خارجی اور داخلی راستوں پر ایک فارم پر کرنا ہو گا جس کے بعد  انہیں ملک میں  داخل ہونے پر یہ فارم باڈر پر موجود افسران کو شناحتی کارڈ کے ہمراہ دیکھانا ہو گا۔

اس سہولت سے دونوں ممالک کے افراد 90 دن تک مستعفید ہو سکتے ہیں۔

تاہم  ترکی اور آذربائیجان کے علاوہ ممالک سے آنے والے افراد کے لیے پاسپورٹ کی شرط لازم ہے۔

Read Previous

ترکی:سال 2021 میں برامدات میں 42.2 فیصد اضافہ

Read Next

آذربائیجان نے عالمی سطح پر صحت پالیسی کا اعلان کردیا

Leave a Reply