turky-urdu-logo

چینی وزیرِ اعظم کی صدرِ پاکستان سے ملاقات، سی پیک منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور نئے معاشی روابط قائم کرنے پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی روابط، معیشیت،سرمایہ کاری اور اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

صدر پاکستان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ صدرِ پاکستان نے چینی وزیرِ اعظم کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا مشورہ بھی دیا۔ صدر پاکستان کی جانب سے کراچی میں 2 شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

چینی وزیرِ اعظم نے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

کوپ 29 کے سفیر کی اقوامِ متحدہ کی سفارتی اور انسانی برادری جنیوا کے سامنے بریفنگ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار

Read Next

پاکستان خطے میں استحکام چاہتا ہے، افغان سرزمین کا دہشتگردی کے لیے استعمال روکنا ہوگا،وزیرِ اعظم پاکستان کا ایس سی او کانفرنس سے خطاب۔

Leave a Reply