turky-urdu-logo

چینی وزیراعظم کی 11سال بعد پاکستان آمد ، پرتپاک استقبال، 21توپوں کی سلامی

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم کا طیارہ جونہی پاکستان میں لینڈ کیا، وزیراعظم پاکستان، متعدد وزرا اور اعلی عہدیداران کے ہمراہ استقبال کو پہنچ گئے، سپاہیوں نے 21 توپوں کی سلامی اور گاڈ آف آنر پیش کیا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ 15 رکنی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ چُکے ہیں. چینی وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور چین کی دوستی لوہے سے بھی زیادہ مضبوط ہے، پاکستانی عوام کی مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا.” اُن کا مزید کہنا تھا کہ "پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور اہم مسلم ملک ہے”۔

چینی وزیر اعظم 4 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور پاکستان کے اہم سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کریں گے. واضح رہے کہ 7 سال بعد چینی وزیراعظم پاکستان آئے ہیں۔

Read Previous

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، دارالحکومت دُلہن کی طرح سج گیا

Read Next

شنگھائی تعاون تنظیم ہے کیا؟

Leave a Reply