turky-urdu-logo

چین کے سفیر کی پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سی آرمی چیف نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں چین کے پاکستان سے تعاون پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سراہا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کی احتجاج پر بیٹھی ترک ماؤں سے ملاقات، بچوں کی جلد واپسی کی امید

Read Next

حجاج کو 7 ذوالجہ کو مسجد الحرام پہنچنے کی ہدایت

Leave a Reply