چین کا تجارتی سرپلس تاریخ میں پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ گیا، جو عالمی معاشی صورتحال اور امریکی طلب میں کمی کے باوجود چین کی برآمدات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق چین نے اپنی برآمدات کا رخ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی طرف موڑ کر امریکی مارکیٹ کی سست روی کا مؤثر مقابلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی، مشینری اور آٹو پارٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات نسبتاً کم رہیں، جس سے مجموعی سرپلس میں تیزی آئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سنگِ میل سے چین کی عالمی سپلائی چین میں بالادستی مزید مضبوط ہوگی، جب کہ یہ پیش رفت عالمی تجارتی عدم توازن پر نئی بحث بھی چھیڑ سکتی ہے۔
