turky-urdu-logo

چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی 20 اگست کو کابل میں سہ فریقی ملاقات


کابل: چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی اہم سہ فریقی ملاقات کا شیڈول طے پا گیا۔ یہ اجلاس 20 اگست کو افغان دارالحکومت کابل میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سی پیک منصوبے کی افغانستان تک توسیع، خطے میں تجارتی و معاشی تعاون، سرحدی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور باہمی اعتماد سازی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس بات پر بھی غور کریں گے کہ کس طرح خطے میں رابطوں کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی راہداریوں کو وسعت دے کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ اجلاس خطے میں بدلتی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

صدرایردوان کا عزم — 86 ملین عوام کے اعتماد کی حفاظت ہماری اولین ترجیح

Read Next

یوم آزادی شکرگزاری اور ذمہ داریوں کا دن ہے، شاہد آفریدی

Leave a Reply