turky-urdu-logo

یوکرین- روس جنگ کا ذمہ دار نیٹو ہے، چین

چین نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ’بریکنگ پوائنٹ ‘ تک پہنچانے کی ذمہ داری نیٹو پر عائد کر دی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی قیادت میں نیٹو کے اقدامات نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو ایک "بریکنگ پوائنٹ” تک پہنچا دیا۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے اور روس کےساتھ تعلقات میں اس کے حقوق یا مفادات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید مطالبہ نہیں کریں گے اور آزادی کا اعلان کرنے والے اپنے دو علاقوں کی قانونی حیثیت پر بھی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

Read Previous

ترکی: تیل کے ذخائر کی تلاش میں متحرک، جنوبی کوریا سے ڈرلنگ جہاز روانہ

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، یوکرین-روس مذاکرات جمعرات کو ہونگے

Leave a Reply