
چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا۔
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں 156 ہزار ارب ڈالر سے بڑھ کر 514 ہزار ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس میں سے چین کی دولت بڑھ کر 120 ہزار ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ امریکا کی دولت صرف 90 ہزار ارب ڈالرز رہ گئی
بلوم برگ کے مطابق دنیا بھر کی دولت کا دوتہائی حصے کے مالک صرف 10 فیصد اشرافیہ کے پاس ہے جبکہ عالمی دولت کا 68 فیصد حصہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہے۔