turky-urdu-logo

چین کا پاکستان کے سفارتی کردار پر بڑا اعتماد، امن کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دیگر ممالک کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور خطے میں امن و استحکام تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

Read Previous

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، آبنائے ہرمز فوری نہ کھولنے پر سخت کارروائی کا انتباہ

Read Next

اسلام آباد میں ترک یونیورسٹیز فیئر کا افتتاح، پاک-ترکی تعلیمی تعاون مزید مضبوط

Leave a Reply