turky-urdu-logo

نسلِ نو کی تعمیر کا منفرد انداز,بچوں نے صدارتی محل میں کابینہ کا اجلاس کیا

صدر ایردوان نے 23 اپریل کو قومی  خود مختاری اور بچوں کے دن کے موقع پر دولمباہی آفس میں زلزلہ زدہ علاقے کے بچوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان علامتی طور پر اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور پانچویں جماعت کے طالب علم عاکف اوکار کو اپنی جگہ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ملکی سطح پر تیار کردہ ٹی سی جی انادولو جنگی جہاز سمیت بڑی تعداد میں پراجیکٹس کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ زندگی کے سفر کے دوران نہ صرف کامیابیا ں اور خوشیان حاصل ہوتی ہیں بلکہ انکے ساتھ ساتھ انسان کو دکھ اور نقصان بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔ انسان کو ہر قسم کے حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گزشتہ فروری میں آنے والے زلزلوں نے ہمیں افسردہ کیا۔ جان کی بازی ہارنے والے 50 ہزار سے زائد شہری اپنے پیاروں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ تم میں سے بعض نے اپنے رشتہ داروں کو بھی کھو دیا۔ میں اللہ سے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں جو انتقال کر گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ تعلیم حاصل کریں۔ اپنے آپ کو سائنس اور ہماری اقدار کے مطابق بہترین انداز میں دنیا کے سامنے لائیں۔ قوم کا آپ پر جو بھروسہ ہے اس پر پورا اتریں۔ میں ایک بار پھر آپ کو 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Read Previous

ٹی سی جی انادولو، باسفورس سے گزرنے کے بعد دوبارہ سے سرائے برنو میں لنگر انداز

Read Next

پاکستان:اسپیکر قومی اسمبلی  کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون، پاکستان آنے کی دعوت

Leave a Reply