turky-urdu-logo

پاک ترک معارف اسکول لاہور میں’چلڈرن ڈے فیسٹیول’ کا رنگا رنگ انعقاد

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز، رائیونڈ روڈ برانچ، لاہور میں 23 اپریل بروز بدھ کو ‘چلڈرن ڈے فیسٹیول’ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے متنوع پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات تھے، جب کہ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل، درمش باش، سیکریٹری تعلیم پنجاب، والدین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

فیسٹیول میں ثقافتی شوز، پرفارمنسز، پینٹنگ مقابلے اور کھیلوں کی سرگرمیوں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اسکول کی جانب سے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے تھے، جنہوں نے تقریب میں ایک قومی رنگ بھر دیا۔

ترکیہ کے قونصل جنرل، درمش باش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ میں ہر سال 23 اپریل کو ‘قومی خودمختاری اور بچوں کا دن’ قومی اور بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن بچوں کی فلاح، تعلیم اور ان کے بہتر مستقبل سے وابستہ عزم کی تجدید کا موقع ہوتا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے کہا کہ ،بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تربیت اور تعلیم ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اسکول انتظامیہ کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

تقریب میں شریک والدین اور مہمانوں نے بچوں کی پرفارمنسز اور اسکول کے اعلیٰ انتظامات کو سراہتے ہوئے اس طرح کے فیسٹیولز کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی

Read Previous

 استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Read Next

ٹکا اسلام آباد کی صدر سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی ملاقات

Leave a Reply