ترکیہ کی خاتونِ اول نے آن لائن دنیا میں بچوں کے تحفظ کے لیے مضبوط قوانین اور عالمی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم، بطور بالغ، نئی نسل کو ڈیجیٹل دنیا میں کھو جانے کے خطرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔‘‘
تقریب کے دوران انہوں نے ڈیجیٹل چائلڈ رائٹس کنونشن پر دستخط کیے، جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سروسز میں بچوں کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ ترک حکومت کی جانب سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط بھی تیار کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد انہیں نقصان دہ مواد، ڈیٹا کے غیر ضروری استعمال اور آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
خاتونِ اول نے کہا کہ دنیا بھر میں بچوں کی ڈیجیٹل زندگی تیزی سے بدل رہی ہے اور والدین، ریاست اور عالمی برادری سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہوگی تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا جا سکے۔
