turky-urdu-logo

بھارت: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، اہلخانہ ہمراہ

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈین ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ انڈیا کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع سے بتایا گیا کہ حادثے کے مقام سے 4 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ 3 زخمی افراد بھی ریسکیو کیے گئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’اے این آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فوجی افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی دو لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں ان کے عملے اور خاندان کے کچھ اراکین بھی سوار تھے۔

جائے حادثہ سے موصول ہونے والی فوٹیج میں کچھ جھلسی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ لاشوں کو نکالنے اور شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Read Previous

ترکی، برطانیہ کو سائبر سیکورٹی اتحادی ہونا چاہیے،برطانوی ماہر

Read Next

سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد

Leave a Reply