turky-urdu-logo

استنبول یونیورسٹی میں پاکستانی مصنف سعود عثمانی کے اعزاز میں تقریب

معروف پاکستانی شاعر سعود عثمانی کے اعزاز میں استنبول یونیورسٹی میں تقریب  منعقد ہوئی۔

تقریب کا اہتمام استنبول یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر ھلیل طوقار نے کیا۔

تقریب سعود عثمانی کی نئی کتب اور سفر نامے "مسافر” کی پذیرائی کے لیے استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو  میں منعقد کی گئی۔

عالمی وبا کے باعث تقریب میں طلبا و طالبات کی شرکت ممکن نا ہو سکی البتہ استاتذہ اور دیگر افراد  نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سعود عثمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اپنے سفرنامے کے پس منظر اور مندرجات کے بارے میں نیز ترکی کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب ترکی کی ادبی یادوں میں ایک خوشگوار اضافہ ہے ۔

Read Previous

افغانستان: غنی حکومت کے نمائندے نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنا نام واپس لے لیا

Read Next

پاکستان کو افغانستان کی جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئے، پاکستانی وزیراعظم کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون

Leave a Reply