turky-urdu-logo

ترک یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کے لیے تقریب کا انعقاد

ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ‘ٹرکش یونیورسٹیز گریجویٹس فاؤنڈیشن’ کے تحت پاک ترک معارف اسکول چک شہزاد میں تقریب کا انعقاد ۔

فاؤنڈیشن کے صدر سیف الاسلام، بورڈ ممبران ڈاکٹر جنید ، محمد انس اور احمد سہیل خان نے طلبا سے خطاب کیا۔

اس فاؤنڈیشن کا مقصد ترکی میں تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے طلبا کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

ترک کلچر سے  آگاہی اورترکی میں   قیام کے دوران کسی قسم کے مالی مسائل سے نمٹنے میں  مدد فراہم کرنا بھی اس تنظیم کا  نصب العین ہے۔

یہ تنظیم  ایک عرصے سے پاک -ترک تعلقات میں بہتری اور تعلیم  کے شعبے میں تعاون  کے فروع کے لیے اقدامات   کر رہی ہے۔

 

 

Read Previous

ترکی جنکلیک وکفی کے زیر اہتمام بین الاقوامی طلبہ کے لیے کیمپ کا انعقاد

Read Next

پاک بحریہ کے لیے دو ٹگ بوٹس

Leave a Reply