وسطی ترکی میں مولانہ جلال الدین الرومی کے 748ویں برسی کے موقع پر تیاریاں مکمل کر لی گئی۔
جلال الدین الرومی کو مغرب میں رومی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
رومی 13 ویں صدی کے وہ شاعر ،صوفی اور فلسفی ہیں جنہیں آج بھی بہت مانا جاتا ہے۔
رومی ک یاد میں ترک وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے 10 روزہ یادگاری تقریب ترکی کے شہر قونیہ میں منعقد کی جائے گی جسکی تقریبات میں متعدد مقامی اور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔
تقریبات کے دوران مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سیمپوزیم ، نمائشیں اور ورکشاپس اور دیگر پرانی روایات شامل ہونگی۔
کونیا میں اسلامی تصوف میوزک ایسوسی ایشن کے سربراہ، فہری اوزکاکل نے کہا کہ فنکار اس سال ہر ہفتے کے آخر میں سیما پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 49 فنکاروں کا ایک گروپ ہے، جس میں مہمان فنکار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ نے حال ہی میں اپنی مشقیں تیز کی ہیں اور اب تقریبات کے لیے تیار ہیں۔
