پنجاب یونیورسٹی میں 100 سال اور ترک پاک دوستی75 سالہ جشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ترک قونصل جنرل لاہور دمش باشتو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصلر جنرل درمش باشتو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دو الگ الگ مملکتیں ہیں لیکن ان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
ڈاکٹر خالد محمود ملک ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ترکیہ کو امت مسلمہ کا ایک ذمہ دار ملک سمجھتے ہیں اور بہت سی توقعات وابستہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر فرقان حمید کا کہنا تھا کہ صدر ایردوان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔
