
جرمنی میں ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے برتری حاصل کرلی۔
کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے سربراہ فریڈرک مرز کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت متبادل برائے جرمنی (اے ایف ڈی) کو 20.8 فیصد ووٹ ملے اور وہ جرمن پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
سابق چانسلر اولاف شولز کی جماعت ایس پی ڈی کو 16.4 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اولاف شولز نے شکست تسلیم کرلی ہے۔اس کے علاوہ گرین پارٹی 11.6 فی صد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
اس برتری کے ساتھ سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرز کی نیا جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔