turky-urdu-logo

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا واقعہ ، پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کو ٹرک چڑا کر کچل ڈالا

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا واقعہ، اونٹاریو میں مقیم پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کو ٹرک چڑا کر کچل ڈالا۔

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن کے ہائیڈ پارک روڈ کے کنارے موجود تھے، جب 20 سالہ ڈرائیور نے کالے رنگ کا پک اپ ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ واقعے میں 74 سالہ خاتون موقعہ پر ہی جابحق ہوگئی۔ جبکہ 46 سالہ مرد 44 سالہ خاتون او 16 سال کی بچی نے اہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ خاندان کا واحد 9 سال بچہ شدید زخمی حالت میں زیر اعلاج ہے، تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلمان خاندان کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ یہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی جرم ہے۔ واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور Nathanial Veltman کو ایک مال کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے خلاف چار افراد کو منصوبہ بندی سے قتل کرنے اور ایک پر جان لیوا حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

لندن شہر کی مسلمان کمیونٹی کے مطابق، نشانہ بننے والا خاندان 14 سال پہلے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔ یہ موسم گرما میں ہر روز شام کو کھانے کے بعد نزدیکی پارک کے فٹ پاتھ پر واک کیا کرتے تھے۔ گزشتہ روز بھی واک کے دوران ہی اںہیں نشانہ بنایا گیا۔ لندن شہر کے مئیر اور کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس نفرت انگیز جرم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن شہر اور کنیڈا کے عوام مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Read Previous

استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور اکیڈمی ادبیات پاکستان میں آن لائن مشاورتی اجلاس

Read Next

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز اسی ماہ منعقد ہونے کا امکان

Leave a Reply