
پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ٹیلی فون کال چارجز میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق لینڈ لائن سے لینڈ لائن کے فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد لینڈ لائن کے فی منٹ کال چارجز اب ڈیڑھ روپے ہو جائیں گے۔
لینڈ لائن سے موبائل فون کے فی منٹ چارجز 15 پیسے مہنگے ہو رہے ہیں۔ یکم اپریل سے لینڈ لائن سے موبائل فون کے کال چارجز 2.65 روپے فی منٹ ہو جائیں گے۔
Tags: ٹیلی فون کال چارجز